تجاوزات کیخلاف شاہ عالم مارکیٹ اور میاں میر قبرستان میں آپریشن جاری
لاہور (خبر نگار) ضلعی انتظامیہ لاہور کا تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ شاہ عالم مارکیٹ میں مختلف مقامات پر غیر قانونی طور پر قائم تجاوزات کو مسمار کر رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کا میاں میر قبرستان میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ قبرستان میں بنائے گئے احاطوں اور بنائی گئی تجاوزات کو مسمار کیا جارہا ہے اور4کنال 5مرلہ جگہ واگزار کروا لی گئی ہے۔