حمزہ شہباز پانچویں روز بھی پنجاب اسمبلی اجلاس میں نہ آئے
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز پانچوں روز بھی نہ آئے اپوزیشن لیڈر کی غیر موجودگی میں عوامی ایشوز اور لیگی مؤقف پر لیگی رکن نے بات نہ کی پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں طے پایا تھا کہ پیر کے روز شروع ہونے والے پنجاب اسمبلی اجلاس میں شہباز شریف کی گرفتاری نیب قانون میں تبدیلی بجلی و گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کیخلاف احتجاج کیا جائے گا لیکن اپوزیشن حمزہ شہباز نے ایک دن بھی اجلاس میں شرکت نہ کی۔