سابق امریکی صدر جارج بش کو ٹیکساس میں سپردخاک کردیا گیا
واشنگٹن (این این آئی) امریکا کے سابق صدر جارج بش سینئر کو ٹیکساس میں سپرد خاک کردیا گیا ، ان کی آخری رسومات ہیوسٹن کے چرچ میں ادا کی گئیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جارج بش سینئر کو کالج ٹاون میں واقع جارج بش صدارتی لائبریری کے احاطے میں ان کی اہلیہ لارا بش کے پہلو میں دفن کیا گیا۔سابق صدر جارج بش سینئر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی تھیں، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، خاتون اول میلینیا ٹرمپ اور امریکا کے دیگر سابق صدور نے شریک ہوئے تھے۔واضح رہے کہ امریکا کے اکتالیسویں صدر جارج ایچ ڈبلیو بش کا جمعہ کو 94 برس کی عمر میں انتقال ہوا تھا، انھیں پارکنسن کا عارضہ لاحق تھا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی امریکی صدر بش کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کچھ دیر کی خاموشی اختیار کی گئی تھی۔جارج ایچ ڈبلیو بش سینئر امریکا کے اکتالیسویں صدر تھے وہ جنوری1989سے جنوری 1993تک امریکا کے صدر رہے تھے اور اپنی دوسری مدت کے الیکشن میں انھیں صدر بل کلنٹن کے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔تاہم 2000 میں ہونے والے صدارتی الیکشن میں ان کے صاحبزادے جارج بش نے بل ڈیموکریٹ امیدوار البرٹ الگور کو شکست دیکر اپنے والد کی شکست کا بدلہ لے لیا تھا۔