تاج محل ،عالمی ورثے میں دوسرا بہترین مقام قرار دیدیا گیا

08 دسمبر 2017

نئی دہلی (نیٹ نیوز) محبت کی علامت آگرہ کے’تاج محل‘ کو یونیسکو نے عالمی ورثے میں دوسرا بہترین مقام قرار دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یونیسکو نے یہ اعلان سفری سہولتیں فراہم کرنے والے ایک ادارے کے اعداد و شمار کی روشنی میں کیا۔