وائس چیئرمین ضلع کونسل ملک ذوالفقار ڈوگر نے یو سی قادر پور راں میں 8 کلومیٹر سڑک کا افتتاح کیا
ٹاٹے پور (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و ڈسٹرکٹ ملتان کے وائس چیئرمین ملک ذوالفقار علی ڈوگر نے گزشتہ روز یونین کونسل قادر پورراں شرقی میں 8 کلومیٹر اﷲ راسی روڈ کا افتتاح کیا اس دوران یو سی کے چیئرمین ملک فرخ نسیم راں‘ وائس چیئرمین ملک محمد رفیق راں‘ ملک آفتاب انجم راں‘ ملک قاسم حسین راں سمیت کثیر تعداد میںمعززین علاقہ بھی موجود تھے۔