امریکا نے طیارہ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات اور بحالی کے کاموں میں تعاون کی پیشکش کی ہے
واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان میں ہونے والے پی آئی اے طیارہ حادثے پر افسوس ہے، اسلام آباد میں امریکی سفیر پاکستانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں، حادثے کی تحقیقات سمیت ہر قسم کی مدد اور معاونت کیلئے تیارہیں۔ ایک سوال کے جواب میں مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ بھارت میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں افغان صدر اشرف غنی کا بیان پڑھا۔ پاکستان اور کابل کو انسداد دہشتگردی میں تعاون کرنا چاہئے، دوسری طرف پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے طیارہ حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا رکیا، سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں تھامس ڈریو کا کہنا تھا کہ انہوں نے پی کے سکس سکس ون کے حادثے کی خوفناک خبر سنی، ہماری ہمدردیاں طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔