ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے فیصل آباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا ہے، متحدہ رہنماء مصطفیٰ عزیزآبادی کا کہنا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں ایم کیو ایم کے کئی کارکنوں کو بدترین نشانہ بنا کر شہید کیا گیا۔
کراچی سے جاری ایک بیان میں متحدہ قومی موومٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفیٰ عزیز آبادی کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں احتجاج کے دوران فائرنگ افسوسناک ہے، وہ جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے دورمیں ایم کیو ایم کے کئی کارکنوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا کرشہیدکردیاگیا، آپریشن کے نام پرظلم وبربریت کے پہاڑ توڑ ڈالے، لیکن افسوس کے کسی سیاسی جماعت نے آواز نہیں اٹھائی اور خاموش تماشائی کا کردار ادا کیا،