لاہور کے علاقے گلبرگ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک فرار ہوگیا۔
لاہورمیں گلبرگ کے علاقے حالی روڈ پر لگائے گئے ناکے پر ڈاکووٴں نے پولیس پر فائرنگ کردی جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا، جو طبی امداد کیلئے گرو مانگٹ روڈ پر ایک ڈاکٹر کے نجی کلینک پر پہنچا۔ پولیس کے وہاں پہنچنے پر ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے تاہم پولیس نے ان کا تعاقب جاری رکھا اور حسین چوک کے قریب مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ ایک فرار ہوگیا۔