ملک بھرمیں ماہ محرم کا آغاز ہوتے ہیں مجالس عزاء کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، اس سلسلے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
مجالس عزاء کے موقعے پرشرپسند عناصرپرنظر رکھنے کے لئے خفیہ اداروں اور پولیس کو متحرک کردیا گیا ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کے علاوہ بانیان مجالس اور امام بارگاہوں کی انتظامیہ کی طرف سے رضاکاربھی حفاظتی امورپرڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ عزاداروں کی بھی باقاعدہ جامہ تلاشی لی جا رہی ہے جبکہ واک تھروگیٹ بھی نصب کئے گئے ہیں۔ علماء اورذاکرین واقعات کربلا کا تذکرہ اورمقصد قیام امام حسین بیان کرکے کربلا کی تحریک کواجاگر کررہے ہیں۔ اتحاد بین المسلمین، محبت اہل بیت، اخلاقیات اور عقائد ان مجالس کے اہم موضوعات ہیں۔