آج یکم محرم الحرام کے ساتھ نئے ہجری سال چودہ سو بتیس کا آغاز ہوگیا ہے،خلیفہ ثانی سیدنا حضرت عمر فاروق کا یوم شہادت پاکستان سمیت پورے عالم اسلام میں نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا
ہجری کیلنڈر کے مطابق آج یکم محرم الحرام کے ساتھ نئے سال کا آغازہوگیا ہے۔ یکم محرم الحرام خلیفہ ثانی حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا یوم شہادت ہے۔اس دن کی مناسبت سے چاروں صوبوں میں مذہبی جماعتون کے زیراہتمام کانفرنسز سیمینار اورتقریبات منعقد کی جائیں گی۔آج سے دنیا بھرکے اہل تشیع واقعہ کربلا کی مناسبت سے مجالس عزا کا اہتمام کریں گے جو دس محرم تک جاری رہیں گی۔