دورہ نیوزی لینڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں شروع ہوگیا ہے، کیمپ میں تمام کھلاڑیوں نے رپورٹ کردی ہے۔
لاہور میں جاری تربیتی کیمپ آٹھ روز تک جاری رہے گا جس میں روزانہ صبح کھلاڑی فزیکل اور فیلڈنگ سیشن میں حصہ لیں گے جبکہ شام کے سیشن میں کھلاڑی نیٹ پریکٹس کریں گے۔ کیمپ میں ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس سمیت اسسٹنٹ کوچ عاقب جاوید بھی کھلاڑیوں کے ساتھ فل ایکشن میں ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے لیے بیٹنگ کنسلٹنٹ مقررکیے گئے ڈائریکٹر جنرل
پی سی بی جاوید میانداد شام کے سیشن میں بلے بازوں کو تربیت دیں گے۔
لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے بتایا کہ قومی ٹیم کا کیمپ پندرہ دسمبرتک جاری ہےگاجبکہ قومی ٹیم اٹھارہ دسمبر کونیوزی لینڈ کیلئے روانہ ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ کیمپ میں زیادہ تر توجہ کھلاڑیوں کی فٹنس پر دی جائے گی۔