پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن کا لائٹ ویٹ خطاب جیت لیافگان ایسے باکسر ہیں جنہیں ناک آؤٹ کرنا آسان نہیں:عامر خان
لندن (بی بی سی ڈاٹ کام) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے عالمی باکسنگ ایسوسی ایشن کا لائٹ ویٹ خطاب جیت لیا۔ عامر خان نے آئرلینڈ کے اوشین فگان کو دوسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔ عامر خان اتنے حاوی ہو گئے تھے کہ ریفری مکی وان کو دوسرے ہی راؤنڈ میں مقابلہ روکنا پڑا۔ پیشہ ورانہ باکسنگ میں اترنے کے بعد سے عامر نے بیس میں سے انیس مقابلے جیتے ہیں عامر خان نے دو ہزار چار کے اولمپکس میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ خطاب جیتے کے بعد انہوں نے کہا کہ ’مجھے معلوم تھا کہ پریسکوٹ کے خلاف میں نے کیا غلطی کی تھی۔فگان ایسے باکسر ہیں جنہیں ناک آؤٹ کرنا آسان نہیں۔ ان کا ریکارڈ دیکھے‘ میرے خیال میں وہ کبھی ناک آؤٹ سے نہیں ہارے میری ٹیم نے مجھ سے کہا تھا کہ میں جلد بازی سے کام نہ لوں‘ ناک آؤٹ کی کوشش نہ کروں اور میں نے ایسا ہی کیا۔ فگان کی حالت کافی خراب ہو گئی تھی اور انہیں رنگ میں ہی آکسیجن دینے کی ضرورت پڑی۔ عامر خان پچھلی شکست کے بعد امریکہ گئے تھے جہاں انہوں مشہور ٹرینر فریڈی روچ کی خدمات حاصل کیں۔