Waqt News
Tuesday | December 05, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • اشنا شاہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
  • انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹ گیا؛11 افراد لاوے کی زد میں آکر ہلاک اور 12 لاپتا
  • آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے "Rizz" کو سال 2023 کا لفظ قرار دے دیا
  • ہارٹ اٹیک سے قبل اس کی نشاندہی مزید آسان
  • سائفر کیس: عمران خان کا جنرل باجوہ کو گواہ بنانے کا اعلان

واقعہ کربلا اور پاکستانی سیاست 

Aug 08, 2022 7:29 AM, August 08, 2022
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
واقعہ کربلا اور پاکستانی سیاست 

واقعہ کربلا کو چودہ سو سال گزر گئے ہیں تاریخ انسانی کا کوئی دوسرا ایسا واقعہ نہیں جس پر اتنا لکھا گیا بولا گیا ہو یاد کیا گیا ہو یہ واقعہ ہر دم تازہ ہے اور قیامت تک تازہ رہے گا۔ امام حسین علیہ السلام کی انمول قربانی کی کوئی دوسری مثال نہیں دی جا سکتی۔ واقعہ کربلا ہمیں حق کی خاطر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔ ظالم حکمران کے سامنے کلمہ حق کہنا حسینیت ہے ۔ہم حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کی یاد میں تو بہت کچھ کرتے ہیں لیکن کبھی ہم نے سوچا ہے کہ جو انھوں نے ہمیں درس دیا اس کی کس قدر پیروی کی۔ کیا ہم نے حق بات کے لیے ظالم کے مقابلے میں مظلوم کا ساتھ دیا ؟ کیا ہم نے جابر سلطان کے غلط احکامات کو چیلنج کیا ہے؟ اگر غور کیا جائے تو ہمارا کردار تضادات کا شکار نظر آتا ہے۔ آج کا دور حق اور باطل میں تفریق کرنے والا نہیں بلکہ حق اور باطل کو گڈ مڈ کرکے مفادات حاصل کرنے کا ہے ۔آج کا دور اصولوں ضابطوں کی بجائے مالی مفادات کا دور ہے ۔حکمرانوں سے لے کر لیڈروں تک اور عام آدمی تک ہر کوئی سمجھوتوں کی زندگی کو ترجیح دیتا ہے۔ آج کی لیڈر شپ شیر کی ایک دن کی باعزت زندگی گزارنے کی بجائے گیدڑ کی سو سالہ زندگی کو ترجیح دیتی ہے۔ قول وفعل کے تضاد نے معاشرے کی چولیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔ منافقت کو کامیابی کی کنجی سمجھا جاتا ہے۔ بات بات پر مکر جانا فن کہلاتا ہے۔ مقصد کے حصول کے لیے پینترے بدلنا سیاست کا رہنما اصول تصور کر لیا گیا ہے۔ جھوٹ بولنا معیوب نہیں سمجھا جاتا۔ طاقتور کے سامنے لیٹ جانا اور کمزور پر چڑھائی کرنا فیشن بن چکا اور پھر کہنا ہم امام حسین علیہ السلام کے ماننے والے، ان کی تقلید کرنے والے ہیں جو انجام کی پروا کیے بغیر ظالم اور جابر شخص کے سامنے حق بات کہنے کی جرا ٔت رکھتا ہے وہی امام حسین علیہ السلام کے ماننے والوں کی صف میں شامل ہو سکتا ہے۔ معاشرے میں خرابی  کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ آج کے یزیدوں کے سامنے ہم سر تسلیم خم کیے ہوئے ہیں۔ آج پاکستانی معاشرہ جو ذلیل وخوار ہو رہا ہے اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہم دنیا کے سامنے حق بات کرنے کی جرأت نہیں رکھتے ۔ہم دنیاوی طاقتوں سے مرعوب ہیں ۔ہمارا ایمان اتنا کمزور ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اگر فلاں ناراض ہو گیا تو وہ ہمیں تباہ کر دے گا  یا ہم پر پابندیاں لگا کر ہمیں بھوکوں مار دے گا ۔ہماری سیاست منافقت کا اعلی نمونہ پیش کر رہی ہے۔ نہ ظالم کی تمیز ہے نہ مظلوم کی۔ جس کی پاس اونچا بولنے کی سکت ہے اور زیادہ شور مچا سکتا ہے وہ اپنے آپ کو سچا ثابت کر رہاہے ۔ سرعام ضمیروں کے سودے ہو رہے ہیں صبح شام وفاداریاں تبدیل کی جا رہی ہیں ۔حضرت امام حسین علیہ السلام نے بد کردار حکمران کی بیعت قبول نہ کر کے ہمیں درس دیا کہ چاہے جان چلی جائے کوئی پروا نہیں لیکن حق بات پر ڈٹ جاو آج ہم جانتے بوجھتے ہوئے  اس سے الٹ کام کر رہے ہیں۔ طاقتور کی خوشنودی کے لیے طاقتور کی ہاں میں ہاں ملاتے ہیں۔ حضرت امام حسین  موروثیت کے خلاف ڈٹ گئے تھے لیکن آج ہم خاندانوں کے غلام بنے ہوئے ہیں ۔نسل در نسل حکمران کلاس چلی آرہی ہے ۔ان کے بچے بھی حکمران ہی پیدا ہوتے ہیں۔ اس کے برعکس رعایا نسل در نسل غلام پیدا کر رہی ہے ۔کیا ہمارے ہاں سیاسی خاندانوں کی اجارہ داری نہیں؟ سیاستدانوں کی تیسری نسل ہم پر حکومت کے لیے تیار ہے اور رعایا بھی اتنی بے حس ہے کہ اسے کوئی اور جچتا ہی نہیں ۔یہ اسلام کے احکامات سے دوری اور درس حسین کی نفی ہے ۔حال ہی میں پاکستان کی سیاست میں جو تماشے ہوئے ہیں اس نے پورے معاشرے کو ننگا کر کے رکھ دیا ہے پوری دنیا میں ہم تماشہ بن کر رہ گئے ہیں بلکہ تماشہ بنے ہوئے ہیں اور لوگ ہم پر ہنس رہے ہیں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے ملک تباہ و برباد کیا جا رہا ہے پاکستان میں جس کے پاس زرا سا بھی اختیار ہے وہ  منصف بننے کی بجائے فرعون بنا بیٹھا ہے۔ حق دار کو حق نہ دینا بھی یزیدیت ہے۔ جب ہمارا سرکاری ملازم میرٹ کی بجائے ذاتی پسند کے مطابق لوگوں سے ڈیل کرتا  اور چند ٹکوں کی خاطر میرٹ کی دھجیاں اڑا دیتا ہے تو وہ دراصل یزید کی پیروی کر رہا ہوتا ہے۔ آج کے دن  کاتقاضہ ا ہے کہ ہم ہر سطح پر حق بات کہیں۔ مظلوم کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں۔ اس سے نہ صرف معاشرے سے ظلم ناانصافی ختم ہو سکتی ہے بلکہ پر امن معاشرہ تشکیل پا سکتا ہے۔ آخر میں سیاست کے حوالے سے  بات ہو جائے ۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے حکومت کو فوری طور پر انتخابات کی طرف لانے کے لیے نیا کارڈ کھیلا ہے ۔حکومت نے تحریک انصاف کے 11 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر کے عدم اعتماد کے راستے کو بند کرنے کی کوشش کی اور ان میں سے 9حلقوں میں ضمنی الیکشن کروانے کا شیڈول جاری کر دیا ۔عمران خان نے  9حلقوں میں خود امیدوار بننے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ سیٹیں جیت کر دوبارہ خالی کر دی جائیں گی۔ حکومت اور الیکشن کمیشن کتنی دفعہ ان پر الیکشن کروانے گا۔ یہ حکومت کو  انتخابات پر مجبور کرنے کی حکمت عملی ہے۔ دوسری جانب 13 اگست کو اسلام آباد میں تحریک انصاف پاور شو کرنے جا رہی ہے تاکہ حکومت پر دباو بڑھاسکے ۔ عمران خان مسلسل حکومت پر عوامی دباو بڑھانے میں کامیاب ہو رہے ہیں جبکہ حکومت بھی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے ذریعے  عمران خان ان کے ساتھیوں اور تحریک انصاف پر بھر پور وار کر کے انہیں دفاعی حکمت عملی اختیار کرنے کی طرف لے کر جا رہی ہے حکومت اپنی شرائط اور مرضی کے مطابق الیکشن میں جانا چاہتی ہے جبکہ تحریک انصاف اپنی مرضی کے مطابق فوری الیکشن کی خواہاں ہے۔

اشنا شاہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • ملک کو تحریری آئین کے تحت چلانے کا"جھانسہ"

    Dec 04, 2023
  • سہیل وڑائچ کی کہانی کتنا سچ کتنا جھوٹ !!!!

    Dec 04, 2023
  • سحر انگیز موسیقی

    Dec 03, 2023
  • ٹی وی اینکر عروسہ خان نے اقرار الحسن سے شادی کی تصدیق کردی

    Dec 04, 2023 | 12:43
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • اشنا شاہ نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

    Dec 04, 2023 | 23:31
  • انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹ گیا؛11 افراد لاوے کی زد میں آکر ...

    Dec 04, 2023 | 23:22
  • آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے "Rizz" کو سال 2023 کا لفظ قرار دے دیا

    Dec 04, 2023 | 23:14
  • ہارٹ اٹیک سے قبل اس کی نشاندہی مزید آسان

    Dec 04, 2023 | 23:06
  • سائفر کیس: عمران خان کا جنرل باجوہ کو گواہ بنانے کا اعلان

    Dec 04, 2023 | 22:54
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • ملک کو تحریری آئین کے تحت چلانے کا"جھانسہ"

    Dec 04, 2023
  • زکوٰۃ کا غیر تسلی بخش نظام

    Dec 04, 2023
  • سہیل وڑائچ کی کہانی کتنا سچ کتنا جھوٹ !!!!

    Dec 04, 2023
  • سحر انگیز موسیقی

    Dec 03, 2023
  •  ریٹائرڈ بیوہ کا نیا وینچر

    Dec 02, 2023
  • 1

    دیامر میں مسافر بس پر دہشت گردوں کی فائرنگ

  • 2

    ’نامعلوم‘ مراسلہ پر  چیف جسٹس کا مسکت جواب

  • 3

    تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی لیکشن

  • 4

    غزہ میں انسانی خون کی پھر ارزانی 

  • 5

    موسمیاتی تبدیلیاں آئندہ نسلوں کے لیے خطرہ

  • 1

    پیر    19جمادی الاول      1445ھ،4 دسمبر    2023ء

  • 2

    اتوار 18جمادی الاول  1445ھ،3 دسمبر 2023ئ

  • 3

    ہفتہ 17جمادی الاول  1445ھ،2 دسمبر 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  •  فوج کو بھی بولنے کا حق دیں(آخری قسط)

    Dec 04, 2023
  • 8دسمبر کو مشیر کاظمی کی برسی ہے

    Dec 04, 2023
  • ایل ڈبلیو ایم سی کو ڈیجیٹل پر استوار کرنے کا اعادہ

    Dec 04, 2023
  •   جاوید اختر اور محبتوں کی سفارت کاری  

    Dec 04, 2023
  • آئیں ! خوشیاں منانا سیکھیں 

    Dec 04, 2023
  • آصف زرداری: ’اسے سیاست کرنا آتا ہے‘

    Dec 04, 2023
  • قرض کی پیتے تھے مئے اور سمجھتے تھے کہ ہاں

    Dec 04, 2023
  •  شہریت کا حصول: تھکادینے والا مرحلہ         

    Dec 02, 2023
  • ’’نفرت جرم سے کریں انسان سے نہیں‘‘    

    Dec 02, 2023
  • انسانی خون کی پیاسی قوم

    Dec 02, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    شکر کی فضیلت 

  • 2

      اللہ کے لیے دوستی و محبت 

  • 3

     اصحاب کہف(۲) 

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    اعتماد

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    خوشحال

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    فرمودہ اقبال

  • 2

    طبیعت

  • 3

    فرمودہ اقبال

  • 4

    طبیعت

  • 5

    فرمودہ اقبال

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group