ورلڈ پاسبان ختم نبوت،چاروں مسالک علماء کاامن مظاہرہ
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امت مسلمہ کے تمام مکاتب فکرکی نمائندہ تنظیم ورلڈپاسبان ختم نبوت میں شامل چاروں مسالک علماء نے محرم الحرام میں امن امان کے قیام اوراتحادوبھائی چارے کی فضاء کوزیادہ سے زیادہ فروغ دینے کے ضمن میں امن سنٹرکے باہر شالیمارروڈپرایک مشترکہ طورپربھرپورامن ویکجہتی مظاہرہ کیااورتمام مسالک کواتحاد،وحدت کاعملی پیغام دیا۔ اس موقع پرامن مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے چاروں مسالک علماء کرام علامہ محمدممتازاعوان،مولانامحمدنعیم بادشاہ سلفی،مفتی غلام حسین نعیمی،علامہ وقارالحسنین نقوی،مولانارجیع اللہ خان،مولانامحمدحنیف حقانی،قبلہ سلیم عباس جعفری،صاحبزادہ شان علی قادری اورحافظ افتخاراحمدفخرنے کہاکہ عاشورہ محرم الحرام پرامن وامان کے قیام کویقینی بناناہم سب مسالک کادینی وملی اورقومی فریضہ ہے ۔