محرم الحرام صبر، استقامت، ایثار کا مہینہ ہے: یاسمین راشد، عندلیب عباس

لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی صدر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور سیکرٹری انفارمیشن عندلیب عباس نے یوم عاشور پر اپنے جاری کردہ خصوصی پیغام میں کہا کہ محرم الحرام صبر، استقامت، ایثار کا مہینہ ہے یہ امام حسین کی طرح دین اور حق وصداقت کی سربلندی کیلئے جان مال اور بچوں تک کو قربان کردینے کے عزم کا مہینہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقدس مہینے میں فرقہ واریت اور عدم برداشت کی حوصلہ شکنی کر کے اتحاد، اتفاق امن و امان اور تحمل کو فروغ دینا چاہیے۔ماہ محرم اپنی فضیلت، عظمت، حرمت اور برکت کے لحاظ سے انفرادی اہمیت کا حامل ہے۔امام حسینؓ نے دین حق کی سربلندی کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کر کے حق اور باطل کے درمیان قیامت تک کیلئے لیکر کھینچ دی اور منافقوں، غاصبوں، فاسقوں کے چہروں سے نقاب اٹھادئیے۔