ڈی آئی جی آپریشنز کامختلف امام بارگاہوں ، مرکزی جلوس دورہ ،ملاقاتیں
لاہور(نامہ نگار) ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثرنے گزشتہ روزشہر کی مختلف امام بارگاہوں اور مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے اکبری گیٹ، گڑھی شاہو، مغلپورہ ودیگر علاقوں میں جاری مجالس و جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات چیک کئے۔متعلقہ ایس پیز، سرکل افسران، ایس ایچ اوزاس موقع پر موجودتھے۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے منتظمین مجالس و جلوس سے بھی ملاقاتیں کیں۔ پولیس مکمل طور پر الرٹ ہے۔ تمام مجالس و جلوسوں کو3 درجاتی سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ مجالس وجلوسوں میں اوقات کی پابندی یقینی بنائی جائے۔ منتظمین نے پولیس کی جانب سے کئے گئے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا۔