محرم الحرام کا پیغام ظلم کے سامنے ڈٹ جانا ہے : پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی
لاہور (سپیشل رپورٹر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی و حضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا پیغام ظلم کے سامنے ڈٹ جانا ہے اس مقدس مہینے میں علماء کرام اور مشائخ امن بھائی چارے اور رواداری کا پیغام دیں ۔حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانی انسانیت کیلئے ایک مثال ہے ۔