جعلی کرونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ سے کوئی تعلق نہیں‘ ترجمان نادرا
ملتان (نیوز رپورٹر)ترجمان نادرا نے کہا ہے کہ نادرا ہیلتھ کیئر یونٹ کے ذریعے منتقل کردہ ویکسینیشن ڈیٹا کی بنیاد پر سرٹیفکیٹ جاری کر رہا ہے۔ ویکسینیشن لگانے اور ویکسینشن سینٹر پر دیر سے اندراج یا غلط ڈیٹا کے اندراج سے نادراکا کوئی تعلق نہیں۔جعلی کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا نادرا ڈیٹا سے کوئی تعلق نہیں۔ صوبوں کے زیر انتظام ہیلتھ کیئر یونٹ جو ابتدائی اندراج کیا ہوا ویکسینیشن ڈیٹا بھیجیں گے اس کے مطابق نادرا کے خودکار نظام کے ذریعے کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جاری کر رہا ہے۔