پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحانات 2020 کی منسوخی کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر
لاہور ( وقائع نگار خصوصی )پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحانات 2020 کی منسوخی کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر.درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کورنا کی وجہ سے تمام تعلیمی ادارے بند ہیں تو امتحان کیسا؟طلباء کا تیاری کرنا ناممکن ہے کیونکہ تمام کوچنگ سنٹرز, لائبریریز اور اکیڈمیز سب بند ہیں۔دوسرے شہروں سے آ کر امتحان دینے والے طلباء کو رہائش کے مسائل الگ ہیں کیونکہ تمام ہاسٹلز بھی بند ہیں۔درخواست گزاروں نے ایڈووکیٹ میاں آصف کی وساطت سے درخواست کی کہ امتحانات پی پی ایس سی کے شیڈول کے مطابق دسمبر میں ہی لئے جائیں۔مزید یہ کہ ہر سال پی پی ایس سی امتحان دسمبر میں لیتا ھے تو اس بار وقت سے پہلے کیوں؟درخواست کی سماعت پیر کی صبح جسٹس جواد الحسن کریں گے.