امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انتظامی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت لازم ہے کہ ضروری ادویات غیر ملکی کمپنیوں کی بجائے امریکی کمپنیوں سے خریدی جائیں۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدارتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ انتہائی اہم ہے کہ ہم ضروری ادویات، ماسک، دستانے، حفاظتی چشموں اور وینٹی لیٹروں سمیت دیگر طبی ساز و سامان کیلئے، غیر ملکی مینوفیکچرنگ پر انحصار کم کریں تا کہ ان چیزوں کی ممکنہ قلت کے خطرے کو کم کرنے کیلئے صحت سے متعلق اپنے ملکی شعبے کو متحرک کیا جاسکے۔ واضع رہے کہ فارماسیوٹیکل ریسرچ اینڈ مینوفیچرنگ آف امریکہ ٹریڈ گروپ کے سربراہ، سٹیفن کا کہنا ہے کہ اس اقدام نے کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کی کو ششوں میں مزید رکاوٹیں پیدا کر دی ہیں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024