امریکی کمپنی سپیس ایکس کے راکٹ فالکن 9 نے 57 مصنوعی سیارے خلا میں پہنچا دیئے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سپیس ایکس کمپنی کے فالکن راکٹ کو سٹار لنک کمپنی کے انٹرنیٹ نظام سے متعلق 57 سیٹلائٹ زمین کے مدار میں پہنچانے کے لیے رواں ہفتے فلوریڈا سے روانہ کیا گیا تھا ۔ سپیس ایکس کے راکٹ فالکن 9 نے ڈیڑھ گھنٹے کی پرواز کے بعد سٹار لنک نامی سیاروں کو خلا میں چھوڑ دیا۔ واضع رہے کہ زمین کے مدار میں اس کمپنی کے سیٹلائٹ پہنچانے کی یہ 10 ویں پرواز تھی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024