جنوبی کوریا میں شدید بارشیں، ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی

جنوبی کوریا میں گذشتہ ہفتے کے روز سے جاری موسلادھار بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔ جنوبی کوریا کے سرکاری ذرائع کے مطابق گذشتہ ہفتے کے روز سے جاری موسلادھار بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے جبکہ 3 ہزار 59 افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق بارش سے 8 ہزار 439 ہیکٹر زرعی اراضی متاثر ہوئی ہے جبکہ املاک کو نقصان پہنچنے کے 8 ہزار 246 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میںسے 3 ہزار 605 نجی املاک اور 4 ہزار641 سرکاری املاک شامل ہیں۔ 72 فیصد تباہ شدہ املاک کو ہنگامی طور پر بحال کردیا گیا ہے۔