متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی ریاست ابوظہبی کے نجی سکولوں نے زیادہ سے زیادہ طلبہ کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے 30 فیصد تک رجسٹریشن فیس اور آن لائن تعلیم کی صورت میں پچاس فیصد تک فیس کم کرنے کی پیش کش کی ہے۔ الامارات الیوم کے مطابق ابوظبی میں ایک سکول کے پرنسپل نے بتایا کہ نئے تعلیمی سال میں طلبہ کی تعداد کم ہے۔ خصوصا نرسری میں داخلے نہیں لیے جارہے ہیں۔ نئے داخلوں کے مقابلے میں مختلف سکولوں سے طلبہ کے ٹرانسفر کیسز بڑھ رہے ہیں۔ بہت سارے طلبہ کے والدین نرسری میں بچوں کو داخل کرانے سے خوفزدہ ہیں۔ایک اور رجحان یہ سامنےآرہا ہے کہ والدین اپنے بڑے بچوں کو ایسے سکولوں میں داخلہ دلانے کی تگ و دو میں لگ گئے ہیں جہاں فیسیں کم ہوں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024