پاکستان آسیان ملکوں کےساتھ تعلقات کوفروغ دینےکاسلسلہ جاری رکھےگا:وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ویژن مشرقی ایشیا کی اپنی پالیسی کے تحت آسیان اوراس کے رکن ملکوں کے ساتھ سیاسی ، اقتصادی اورثقافتی تعلقات کو فروغ دینے اور انھیں مزید مضبوط بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گا ۔
53 ویں یوم آسیان کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے آسیان کے تمام رکن ملکوں کے ساتھ قریبی دوستانہ تعلقات ہیں ہمارے تاریخی اورگہرے تعلقات صدیوں پرانے ہیں۔
انہوںنے کورونا وائرس کی وباء سے موثر طورپر اور کامیابی سے نمٹنے پر آسیان کے رکن ملکوں کو سراہا ۔
وزیرخارجہ نے 53 ویں یوم آسیان کے موقع پر پاکستان کی حکومت، عوام اوراپنی طرف سے جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم اوراس کے رکن ملکوں کو پرجوش مبارک باد دی ۔