بیروت دھماکوں کے سلسلے میں 16 مشتبہ افراد گرفتار

لبنان کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے گذشتہ منگل کو دارالحکومت بیروت میں ہونے والے بڑے دھماکوں ملوث ہونے کے شتبہ میں 16 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ لبنانی نشریاتی ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے شہر کی بندرگارہ پر ہونے والے ہلاکت خیز دھماکے کی تفتیش کے سلسلے میں، بندرگاہ اور کسٹم کے عہدیداروں سمیت 16 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
بعض حلقوں نے الزام عائد کیا ہے کہ اس مقام پر ایمونئیم نائٹریٹ کو غیر محفوظ انداز سے ذخیرہ کیا گیا تھا۔دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم مقامی ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق دھماکہ اس گودام کے نزدیک ہونے والے ویلڈنگ کے کام کی وجہ سے ہوا، جس میں کیمیائی مواد ذخیرہ کیا گیا تھا۔