نشتر ہسپتال میں کرونا کے13 مریض زیر علاج،6 وینٹی لیٹر پر
ملتان(سپیشل رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان کے آئی سو لیشن وارڈز میں کرونا میں مبتلا زیر علاج مریضوں کی تعداد 13 رہ گئی ،06 مریضوں کا بدستور وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے علاج جاری تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں اس وقت کورونا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 13رہ گئی ہے جبکہ 06مریضوں کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے بدستور علاج جاری ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 12 مریض زیر علاج ہیں,جن کی رپورٹس کا انتظار ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 1672 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 592 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے ،جبکہ یکم اپریل سے 31 جولائی کے درمیان اب تک مجموعی طور پر کورونا کے باعث 165 افراد دم توڑ چکے ہیں اسی طرح فوکل پرسن ڈاکٹر عرفان کے مطابق رواں سال نشتر ہسپتال کی لیبارٹری میں 20 ہزار 743افراد کے نمونوں کے کرونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے اب تک 2 ہزار 847 افراد میں کرونا کی تصدیق ہو چکی ہے۔