سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع محمد العایش انتقال کر گئے
جدہ(نمائندہ خصوصی)سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع محمد العایش انتقال کر گئے وہ کچھ عرصے سے بیمار تھے، تدفین کل ہوگی، محمد العایش سعودی فضائیہ میں اہم عہدوں پر فائز رہے وہ 2014 سے بطور معاون وزیر دفاع کام کر رہے تھے، محمد العایش نے مسجد حرم الحرام پر قبضہ چھڑوانے، جنگ آزادی کویت اور دیگر عسکری خدمات بھی انجام دیں۔محمد العایش عالمی سطح پر کئی ایک میڈلز لے کر اپنا منفرد مقام رکھتے تھے۔