جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین ہاشم آملہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دائیں ہاتھ کے اوپننگ بیٹسمین ہاشم آملہ نے انٹرنیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا ہے۔ہاشم آملہ ڈومیسٹک اور ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلتے رہیں گے۔ہاشم آملہ نے 28نومبر 2004کو بھارت کیخلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا، انہوں نے 124ٹیسٹ میچز میں 46.64کی اوسط سے 9282رنز بنائے جن میں 28سنچریاں اور 41نصف سنچریاں شامل ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا بہترین اسکور 311رنز ہے۔آملہ نے ون ڈے کیریئر کا آغاز 2008میں بنگلہ دیش کیخلاف کیا، 181ون ڈے میچز میں انہوں نے 27سنچریوں اور 39نصف سنچریوں کی مدد سے 8113رنز بنائے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38