انٹربینک میں ڈالر 25پیسے سستا، 158.25 سے کم ہوکر 158 روپے کا ہوگیا

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید 25 پیسے کی کمی ہوگئی ۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 158.25 سے کم ہوکر 158 روپے کا ہوگیا ۔گذشتہ روز 20 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت 158.60 سے کم ہوکر 158.40 روپے ہو گئی تھی۔تاہم سونے کی کل میں اضافہ کا رجحان برقرار تھا اور اس کی فی تولہ قیمت میں 1750 روپے اضافہ ہوا تھا۔