کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اسلام آباد میں جاری ہے۔ اجلاس میں ملک کے مختلف اقتصادی امور پر غور کیا جارہا ہے۔
اجلاس میں ملک میں گندم کی صورت حال پربھی غورکیاگیا ۔ مالی سال 20-2019کیلئے کاٹن کے سرکاری ریٹس کا بھی تعین کیا جائے گا