مقبوضہ کشمیر میں آج کرفیواورذرائع ابلاغ پرپابندی مسلسل چوتھے روزبھی جاری ہے۔
سخت کرفیو اورفوجیوں کی بڑی تعداد میں تعیناتی کے باوجود لوگ سرینگر، پلوامہ،بارہ مولا اور علاقے کے دوسرے حصوں میں سڑکوں پرنکل آئے اوربھارت کی طرف سے آرٹیکل تین سوستر اور پینتیس اے کی منسوخی کے خلاف احتجاج کیا۔
برطانیہ میں خبررساں ادارے رائٹرنے پولیس کے حوالے سے تصدیق کی کہ بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے سرینگر میں مظاہرین پرآنسوگیس کے گولے پھینکے اورپیلٹ فائرکئے۔
بی بی سی نے مقامی لوگوں کے حوالے سے بتایاہے کہ کشمیریوں کے جذبات کو سخت دھچکہ لگا ہے اور وہ ابھی تک حیران ہیں۔
اُدھر بھارت نے احتجاج روکنے کے لئے ٹیلی ویژن چینل، ٹیلی فون اورانٹرنیٹ رابطے مسلسل بندکررکھے ہیں جس سے پوری کشمیری آبادی کاباہر کی دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔