محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ ترگر م اورمرطوب رہے گا۔
تاہم راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، قلات، ہزارہ، سکھر، لاڑکانہ اورشہید بے نظیرآباد ڈویژنوں، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں،کہیں جبکہ بہاولپور، ملتان،مالاکنڈ، پشاور، مردان، بنوں،کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، ژوب اورسبی ڈویژنوں میں دور،دور تک گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔
آج صبح بعض بڑے شہروں کا کم سے کم درجہ حرارت یہ رہا۔
اسلام آباد ، کوئٹہ اورمظفرآباد 24 ڈگری سینٹی گریڈ,لاہوراورکراچی 29,پشاور27,گلگت19اورمری18 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔