ایران کے صدر حسن روحانی کا عمران خان کو ٹیلیفون،ایران کے دورے کی دعوت، چیئرمین تحریک انصاف نے دورے کی دعوت قبول کر لی
ایران کے صدر حسن روحانی کا چیئرمین تحریک انصاف کو ٹیلیفون،پاک ایران تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ایرانی صدر نے کہا پاکستان اور ایران محض ہمسایے ہی نہیں مذہبی اور ثقافتی بندھن سے جڑے ہیں اور
پاک ایران تعلقات میں مزید پختگی اور اضافے کے خواہاں ہیں۔ایرانی صدر کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کو ایران کے دورے کی دعوت دی گئی جو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قبول کر لی۔انتقالِ اقتدار کا عمل مکمل ہوتے ہی دونوں ممالک کی وزارتِ خارجہ دورے کو حتمی شکل دے گی۔
عمران خان نے کہا پاکستان ایران سے خصوصی تجارتی تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے اور پاکستان ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات میں مزید تحریک کا بھی خواہشمند ہے۔
،