پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امریکہ سمیت تمام ممالک سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں، امریکی سفیر نے انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کو مبارک باد دی ، میڈیا رپورٹس کے مطابق قائم مقام امریکی سفیر جان ہوور کی قیادت میں امریکی سفارتخانے کے وفد نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کی، امریکی سفیر نے عام انتخابات میں کامیابی پر عمران خان کو مبارک باد دی دونوں رانماؤں کے درمیان پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پاک امریکہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا امریکی سفیر نے تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ مل کر تعلقات کی بہتری پر کام کرننے کی خواہش کا اظہار کیا، اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ اہم امریکہ سمیت تمام ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024