نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ایک انکوائری بنائی ہے اس پر لاءمنسٹری نظر ثانی کررہی ہے‘ الیکشن کمیشن نے جو بیانیہ دیا ہے اس کے مطابق الیکشن کے دوران آر ٹی ایس سسٹم کی خرابی بتائی گئی ہے۔ بیرسٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس اجلاس 12سے14اگست کے درمیان بلانے کیلئے کہا گیا ہے جس کے لیے سمری بھجی جا چکی ہے، اجلاس میں قائد ایوان کا انتخاب بھی کیا جائے گا، اجلاس میں نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے ، حلف برداری کے بعد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہوگا ۔ انہوں نے کہا آئین کے تحت 15اگست سے پہلے اسمبلی اجلاس بلانا لازمی ہے ،الیکشن کمیشن کی طرف سے نوٹفکشن جاری ہونے کا انتظار تھا۔ انہوں نے کہا ہمارا کام تھا الیکشن کا انعقاد ہم نے اپنی زمہ داری پوری کر دی ، آنے والی حکومت اب اپنے معاملات سنبھال گی اور ہم اپنی زمہ سے سبکدوش ہو جائے گے۔ انہوں نے کہا الیکشن کمیشن نے جو بیان دیا ہے اس کے مطابق آر ٹی ایس سسٹم کی خرابی تھی الیکشن کمیشن نے ایک انکوائری بنائی ہے اس پر لاءمنسٹری نظر ثانی کررہی ہے۔ انکوائری کرنے سے پتا چل جائے گا کہ الیکشن کے دوران آر ٹی ایس سسٹم بنایا گیا اس میں کیا خرابی تھی انکوائری میں نظر ثانی کی جائے گی کہ آر ٹی ایس ایک سسٹم تھا وہ فیل ہوا ہے اور اگلے الیکشن میں اس میں کس طرح کی بہتری لائی جاسکتی ہے الیکشن ہوگیا ہے اور نئی حکومت آنے والی ہے اور ان کے پانچ سال کا مینڈیٹ ہے۔ میری رائے ہے کہ آگے کا سوچنا چاہئے بہت سارے کام کرنے کو ہیں اور بہت سے مسائل حل کرنے ہیں۔ اگر مسائل کے حل کے لئے سوچنا شروع کردیا گیا تو ہمارا ملک اس طرح ترقی کرے گا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38