کوئٹہ کے سول ہسپتال میں خودکش بم دھماکے کے شہدا کی دوسری برسی منائی گئی ، اس موقع پر صوبے کی وکلا تنظیموں کی جانب سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ اور شہدا کی یاد میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے سول ہسپتال میں8اگست 2016ء کو اس وقت خودکش بم دھماکا ہوا تھا جب بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے مقتول صدر بلال انور کاسی کی میت سول ہسپتال لائی گئی تھی۔اس بدترین خودکش حملے میں 54 وکلا سمیت 74 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ صوبے کی وکلا تنظیموں کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ میں شہدا کی یاد میں سیمینار منعقد کیا گیا جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے وکلا نے شرکت کی۔وکلا تنظیموں کی اپیل پر صوبے کی عدالتوں میں یوم سوگ اور یوم سیاہ منایا گیااور عدالتی کارروائی کا بھی بائیکاٹ کیا گیا۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024