اسلام آبادکےایف نائن پارک کے مالی کی لڑکی سے اجتماعی زیادتی

Aug 08, 2018 | 11:36

ویب ڈیسک

اسلام آباد کے ایف نائن پارک کے مالی نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا.متاثرہ لڑکی نے تھانہ مارگلہ میں درخواست دی کہ اس نے اپنی چھوٹی بہن کے دوست حسین کو سمجھانے کیلئے ایف نائین پارک بلایا، حسین کے ساتھ دیکھ کر پارک کے مالی شیراز کیانی نے حراساں کیا اور پولیس کے حوالے کرنے کی دھمکی دی. لڑکی کے مطابق ملازمین نے 2 ہزار روپے رشوت لے کر جنگل کے راستے باہر جانے کا کہا، جہاں پارک ملازم نے گارڈ اور دیگر ملازمین کے ساتھ اسے ہوس کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔متاثرہ لڑکی کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے میں ملوث چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا.

مزیدخبریں