پاکستان کرکٹ بورڈ کی سالانہ ایوارڈ تقریب آج کراچی میں منعقد ہو گی
لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کی سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقادآج کراچی میں ہوگا، کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش ہو گی، بہترین بلے باز اور کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے سالانہ ایوارڈ ز کا میلہ آج بروز بدھ کو کراچی میں سجے گا، کرکٹرز کو اچھی کارکردگی کا صلہ ملے گا یعنی انعامات کی بارش ہو گی، سال کے بہترین بلے باز اور کرکٹر آف دی ایئر کا انتخاب بھی ہوگا جس کیلئے فخر زمان مضبوط امیدوار ہیں۔بہترین بائولر کا انعام حسن علی کے حصے میں آنے کا امکان ہے، پاکستان کے نمبر ون آل رائونڈر کے لئے شاداب خان اور فہیم اشرف میں سخت مقابلہ ہوگا۔