خانیوال کے 17کرکٹ کلبوںکی رجسٹریشن
خانیوال (نامہ نگار)ضلع بھر سے 17کرکٹ کلب پی سی بی سے منظور، دیگر منظور نہ ہونے والے کلبز اعتراض کی اپیل 13اگست تک کرسکتے ہیں ۔ نئے کلبوں 4میں سے کرائون کرکٹ کلب خانیوال، سٹی سٹار کرکٹ کلب خانیوال،تلمبہ کرکٹ کلب تلمبہ، جہانیاں ٹائیگرز کرکٹ کلب جہانیاں کو رجسٹرڈ کر لیا گیا جبکہ سابقہ 15رجسٹرڈ کلبوں میں سے جناح کرکٹ کلب خانیوال، خان کرکٹ کلب کچاکھوہ، 2کلبوں کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی جبکہ ضلع بھر سے17کرکٹ کلبز کی رجسٹریشن جاری کردی ہے اور درجنوں کلبوں کی رجسٹریشن کے اعتراضات، 16کھلاڑیوں کی حاضر وڈیٹا، پی سی بی آئین جون 2015پر عملدرآمد ،اجلاس کارروائی 3سالہ رپورٹ، ڈسٹرکٹ چیمپن شپ 2016-17-18کا ریکارڈ میں شامل ہیں دیگر کلبز 13اگست تک 10ہزار روپے چالان فیس کے ساتھ پاکستان سپورٹس بورڈ پر اپیل کرسکتے ہیں ۔