4روزہ ٹیسٹ : بھارت اے نے جنوبی افریقہ کو اننگز اور 30رنز سے ہرا دیا ، محمد سراج کی 10وکٹیں
ملتان(سپورٹس ڈیسک)بھار اے نے پہلے غیر سرکاری چار روزہ ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ اے کو اننگز اور 30رنز سے شکست دے دی۔ بنگلور میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ اے نے پہلی اننگز میں 246سکور کیا۔ بھارت اے کے محمد سراج نے 5وکٹ کے جواب میں بھارت اے نے 584رنز 8وکٹ پر اننگز ڈیکلیئر کر دی ۔ مایانک اگروال 220اور پرتھوی شائو نے 136اسکور کیا۔ جنوبی افریقہ اے دوسری اننگزمیں 308پر آئوٹ ہو گئی۔ بھارت کے محمد سراج نے 5وکٹ لئے۔