یوم آزادی پر الاندلس تیکوانڈو اکیڈمی خصوصی تقریب کا انعقاد کریگی
ملتان (سپورٹس رپورٹر) الاندلس تیکوانڈو اکیڈمی کے زیراہتمام 14اگست یوم آزادی کے حوالہ سے ایک تقریب اکیڈمی ہیڈکوارٹرز چاہ غلام محمد والاسوئی گیس روڈ نزد نیو سنٹرل جیل ملتان منعقد کی جائے گی۔ اس موقع پر الاندلس تیکوانڈو اکیڈمی کے زیرتربیت کھلاڑی پرچم کو سلامی دیں گے اور مارشل آرٹ کا مظاہرہ بھی پیش کریں گے۔ تقریب میں یوم آزادی پاکستان کے حوالہ سے بچے اور بچیاں تقاریر بھی کریں گے۔