ٹھٹھہ صادق آباد میں جشن آزادی کی تیا ریاں سٹالز سج گئے، بچوں کا جوش وخروش دیدنی
ٹھٹھ صادق آباد (خبر نگار ) ملک بھر کی طرح ٹھٹھ صادق آباد شہر میں بھی جشن آزادی کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں۔شہر کے مختلف مقامات پر جشن آزادی کے حوالے سے سٹالز سج گئے ہیں۔جن میں جھنڈیاں، جھنڈے، بیجز اور مختلف قسم کی چیزیں لگائی گئی ہیں اور ٹھٹھ صادق آباد کے شہری بچے جوش و خروش سے خریداری میں لگے ہوئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہم پاکستانی ہونے کے ناطے جشن آزادی خوب خوش و خروش سے منائیں گے اور اپنے گھروں میں جھنڈیاں اور چراغاں کریں گے اور اپنے دشمنوں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم سب ایک ہیں۔