غازی یونین واسا کا اجلاس، ریکوری عملہ کو سزائیں دینے کے اقدام کی مذمت
ملتان(خبر نگارخصوصی) غازی یونین )سی بی اے) واسا کا اجلاس صدر ملک وحید رجوانہ کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں ریکوری عملہ کو سزائیں دینے پر ڈائریکٹر ریکوری و ڈائریکٹر ایڈمن کے اقدامات کی مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ ان افسران کو واپس ان کے محکموں میں بھیجا جائے ورنہ وہ آفس میں احتجاجی کیمپ لگائیں گے شہر میں بھی احتجاج کریں گے۔