ملتان اور کوٹ اسلام میں سرچ آپریشن‘3 افراد گرفتار‘ اسلحہ برآمد
ملتان،کوٹ اسلام (خبر نگار خصوصی،نامہ نگار) آپریشن ردالفساد کے تحت پولیس اور حساس اداروں نے تھانہ گلگشت کے علاقہ لودھی کالونی دیوان دا باغ میں سرچ آپریشن کیا اس دوران 61 گھروں کی تلاشی 102 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی 2 مشکوک افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ دریں اثناء کوٹ اسلام کے نواحی چک17Dمیں گذشتہ روز سی ٹی دی،ایلیٹ فورس،سپیشل برانچ،سکیورٹی برانچ اور تھانہ حویلی کورنگا پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا 24گھروں کی تلاشی ،52افراد کی چیکنگ اور 20افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی دوران تلاشی ملزم ذیشان سے ریپیٹر12بوربرآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔