شوہر کی غیر موجودگی میں 6 افراد کا خاتون پر تشدد‘ نشتر داخل
ملتان (خبر نگار خصوصی ) پل براراں کی رہائشی ساجدہ بی بی نے زخمی حالت میں صحافیوں کو بتایا کہ اس کاشوہر ناصر رکشہ ڈرائیور ہے خرچہ نہ دیتا تھا شوہر کام کے سلسلے میں باہر گیا ہوا تھا جاوید خادم ، طاہر، شاہدہ سمیت 6 افراد گھر آگئے،تشدد کا نشانہ بنایا ،اینٹوں سے مارا ،کپڑے پھاڑدئیے۔اطلاع پاکر پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی کو نشتر منتقل کردیا، جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،متاثرہ خاتون نے چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے ملزمان کو سزا دیکر انصاف فراہم کریں۔