کیریبیئن پریمئر لیگ کا چھٹا کرکٹ میلہ آج سے شروع ہو گا
لاہور (سپورٹس ڈیسک ) کیریبیئن پریمئر لیگ کا چھٹا کرکٹ میلہ آج سے شروع ہورہا ہے۔ چھوٹے فارمیٹ کے بڑے مقابلوں میں چھکے چوکوں کی برسات ہو گی، بال ٹیمپرنگ سزا یافتہ سٹیو سمتھ بھی اِن ایکشن ہونگے جبکہ شاہد آفریدی، شعیب ملک اور شاداب خان سمیت 10 قومی سٹارز جگمگائیں گے۔جزیروں کی سر زمین پر کرکٹ کی رونقیں چھٹی کیریبئن پریمئر لیگ کا دھواں دار آغاز ا?ج ہوگا جبکہ افتتاحی مقابلہ دفاعی چیمپئن ٹرِباگو نائٹ رائیڈرز کا سینٹ لوشیا سٹارز کے ساتھ ہو گا، تمام میچوں میں چھکے چوکوں کی برسات اور اس کے ساتھ ساتھ گرتی وکٹوں کی بات ہو گی۔بارباڈوس ٹرائی ڈینٹس میں محمد عرفان، وہاب ریاض، گیانا ایمزون وارئیر میں سہیل تنویر، شعیب ملک، سینٹ لوشیا سٹارز میں رومان ریئس، محمد سمیع اور حسین طلعت، جمیکا تلاواز میں شاہد آفریدی، عماد وسیم، دفاعی چیمپئن ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز میں شاداب خان کا نام شامل ہے۔ سی پی ایل کا میلہ سولہ ستمبر تک جاری رہے گا۔