پاکستانی ریسلر عنایت اللہ یوتھ اولمپک گیمز کیلئے نامزد
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان ریسلنگ کا ایک اور اعزاز، یوتھ اولمپکس گیمز میں نمائندگی مل گئی، پینسٹھ کلو ویٹ کیٹگری میں عنایت اللہ زور آزمائی کریں گے۔رواں سال اکتوبر میں بیونس آئرس میں شیڈول یوتھ اولمپک گیمز میں پاکستان کو نمائندگی مل گئی ہے۔پینسٹھ کلو ویٹ کیٹگری میں قومی ریسلر عنائت اللہ شرکت کریں گے، یوتھ اولمپک گیمز میں قومی ریسلر کی شرکت پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔