پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے17 کھلاڑیوں کیلئے سنڑل کنڑیکٹ کا اعلان کردیا
لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے 17 کھلاڑیوںکو سنٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کردیا۔ 6 ماہ کیلئے دئے جانے والے سنٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری میں تین،بی کیٹیگری میں تین جبکہ سی کیٹیگری میں 11 کھلاڑیوںکو رکھا گیا ہے۔ چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ کے مطابق قومی کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کھلاڑیوں کی حالیہ اور گزشتہ 6 ماہ کی کارکردگی پر کیا گیا ہے۔سنٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری میں ریاست خان،مطیع اللہ اور محمداکرم، بی کیٹیگریز میں بدر منیر، ہارون خان اور نثار علی جبکہ سی کیٹیگری میں محمد راشد، انیس جاوید، محمد ایاز، اسرار الحسن، محسن خان، ثناء اللہ، غلام اکبر، شاہ زیب حیدر، بسم اللہ خان، ادریس سلیم اور عبدالمالک شامل ہیں۔ قومی کھلاڑیوں کا سنٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی سے 31 دسمبر تک ہوگا۔ اے کیٹیگری والے کھلاڑیوں کو 12ہزار، بی کیٹیگری کو 10ہزار جبکہ سی کیٹیگری والے کھلاڑیوں کو 9 ہزار ماہانہ معاوضہ دیا جائیگا۔