انٹر امتحان پارٹ ٹو کے مضامین سوالیہ پرچوں اور مارکنگ ہدایت کی ’’کی‘‘ جاری
ملتان(نمائندہ نوائے وقت)تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام ہونے والی انٹر کے سالانہ امتحان پارٹ ٹو کے تمام مضامین کے سوالیہ پرچوں اورمارکنگ ہدایات کی ’’کی‘‘ ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ہے تما م امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے وہ کی کو دیکھ لیں غلطی ہونے پو 20 دن کے اندر تحریری طور پر مطلع کریں اس کے بعد کوئی اعتراض قابل قبول نہیں ہوگا۔