خراب کارکردگی والے 92 سینئر اساتذہ کو معاف کردیا گیا
ملتان(نمائندہ نوائے وقت)محکمہ سکولز پنجاب نے خراب کارکردگی والے 92سینئر اساتذہ کو معاف کردیا بتایا گیا ہے کہ 2016میں سکولوں کے سینئر اساتذہ گریڈ19اور20 پر تین سالہ ٹنورمیں خراب کارکردگی کا الزام تھا جس پر پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری ہوئی دو سال بعد 92اساتذہ کو بے قصور قرار دیدیا گیا ہے جس پر گریڈ 17اور18کے اساتذہ نے شدید احتجاج کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ محکمہ سکولز نے پسند ناپسند کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے انہیں الزامات کے تحت کم گریڈ والوں کو سزائیں دی گئیں ان کی انکریمنٹ اورترقی روک لی گئیں جبکہ بڑے گریڈ والوں کو معاف کردیا گیا جو سراسر ظلم ہے اب گریڈ 17اور18 والوں کے خلاف سزائیں ختم کی جائیں۔